مہر خبررسان ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے ایک رہنما سید علی گیلانی نے جموں کشمیر کی حکمراں جماعت پی ڈی پی پرآر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ علیحدگی پسند تنظیموں کے حامیوں نے پی ڈی پی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مفتی سعید کی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو عملاً ایک جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے اور لوگوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے پولیس کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نواز پی ڈی پی اقتدار کی خاطر ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور اس صورتحال نے جموں کشمیر کے مسلمانوں کی شناخت کو زبردست خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے ایک رہنما سید علی گیلانی نے جموں کشمیر کی حکمراں جماعت پی ڈی پی پرآر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ علیحدگی پسند تنظیموں کے حامیوں نے پی ڈی پی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
News ID 1860491
آپ کا تبصرہ